بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان کی منگنی کی افواہیں آج کل بھارت بھر میں زیر گردش ہیں۔
اس حوالے سے گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی 10 اپریل کو ہوگی۔
لیکن اداکارہ کی بھارتی سیاستدان سے منگنی تاخیر کا شکار ہوگئی اور 10 اپریل کو نہیں ہوسکی۔
اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پری نیتی چوپڑا بالآخر 13 مئی کو نئی دہلی میں بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے 22 مارچ کو پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ایک ریسٹورینٹ میں ساتھ دیکھا گیا تب سے ہی بھارتی میڈیا پر ان دونوں کی منگنی اور شادی ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
تاہم اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نےخود ابھی تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔