جاوید اختر نے ستیش کوشک کی پروڈکشن کمپنی کی ناکامی کی وجہ بتادی

جاوید اختر نے ستیش کوشک کی پروڈکشن کمپنی کی ناکامی کی وجہ بتادی


معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر نے اپنے آنجہانی دوست، فلمساز و اداکار ستیش کوشک کی پروڈکشن کمپنی کی ناکامی کی وجہ بتادی۔

جاویداختر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بطور فلمساز اور پروڈیوسر کوشک کی صلاحیتوں کی تعریف کی لیکن افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی کمپنی اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اُنہوں نے کہا کہ ستیش کوشک کی پروڈکشن کمپنی 150سے 200 کروڑ بھارتی روپے کما سکتی تھی اگر اسے بہتر انداز میں سنبھالا جاتا۔

یاد رہے کہ ستیش کوشک جو ایک معروف اداکار، ہدایت کار اور فلمساز تھے، اُنہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے کئی فلمیں بنائیں۔

ان کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلموں میں’تیرے نام‘ اور ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

 لیکن بدقسمتی سے ان کی کمپنی بھارتی فلم انڈسٹری میں موجود ان کے کچھ ساتھیوں کی طرح کامیاب نہیں رہی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔


اپنا تبصرہ لکھیں