انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے میچ کے دوران تماشائی اسٹینڈ میں آپس میں لڑ پڑے۔
ہفتے کو آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآباد نے دہلی کیپٹلزکو شکست دی، اس میچ کے دوران جہاں کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھے وہیں اسٹینڈ میں تماشائی ایک دوسرے سے لڑائی کر بیٹھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر سن رائزز اور دہلی کی ٹیم کے مداح کراؤڈ کی موجودگی میں ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔