بالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد گزشتہ روز ممبئی میں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نگر ممبئی میں سجے اس میلے کو سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے بہترین اداکارہ اور ہدایت کار سمیت 10 اعزازات اپنے نام کرکے لوٹ لیا۔
رواں برس 2023 کے فلم فیئر ایوارڈز میں جن فنکاروں نے اعزازات جیتنے میں کامیابی حاصل کی، ان کے نام سامنے آگئے، جو مندرجہ ذیل ہیں:
بہترین اداکار: راجکمار راؤ(بدھائی دو)
بہترین اداکارہ: عالیہ بھٹ (گنگو بائی کٹھیاواڑی)
بہترین اداکار (ناقدین کا انتخاب): سنجے مشرا (ودھ)
بہترین اداکارہ (ناقدین کا انتخاب): تبو( بھول بھلیاں 2) اور بھومی پیڈنیکر(بدھائی دو)
بہترین فلم (ناقدین کا انتخاب): بدھائی دو(ہرش وردھن کلکرانی)
بہترین ہدایت کار: وشنو وردھن (شیرشاہ)
معاون کردار میں بہترین اداکار: انیل کپور(جگ جگ جیو)
معاون کردار میں بہترین اداکارہ: شیبہ چڈھا (بدھائی دو)
بہترین کہانی: بدھائی دو کیلئے اکشت گھلدیال اور سمن ادھیکاری کو دیا گیا۔
بہترین مکالمہ: بدھائی دو کیلئے اکشت گھلدیال، سمن ادھیکاری اور ہرش وردھن کلکرنی کو دیا گیا۔
بہترین اسکرین پلے: گنگو بائی کٹھیاواری کیلئے پرکاش کپاڈیہ اور اتکرشنی وششٹھا کو دیا گیا۔
بہترین ڈیبیو مرد: جھنڈ کیلئے انکش گیدام
بہترین ڈیبیو فیمیل: انیک کیلئے اینڈریا کیویچوسا
بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر: ودھ کیلئے جسپال سنگھ سندھو اور راجیو برنوال کو دیاگیا
بہترین میوزک البم: پریتم: براہمسٹرا (پارٹ 1) شیوا
بہترین گیت: کیسریا کیلئے امیتابھ بھتا چاریا کو دیا گیا
بہترین پلے بیک سنگر (مرد): اریجیت سنگھ کوکیسریا (براہمسترا پارٹ 1) کیلئے دیا گیا۔
بہترین پلے بیک سنگر (خاتون): کویتا سیٹھ رنگِ ساری (جگ جگ جیو)
بہترین ایکشن: پرویز شیخ ( وکرم ویدھا)
بہترین پس منظر اسکور: سنچت بلھارا اور انکت بلھارا (گنگو بائی کٹھیاواری)
بہترین کوریوگرافی: سودیپ چترجی( گنگو بائی کٹھیاواری)
بہترین سنیماٹوگرافی: کروتی مہیش-دھولیڈا( گنگو بائی کٹھیاواری)
بہترین لباس: شیتل اقبال شرما( گنگوبائی کٹھیاواری)
بہترین ایڈیٹنگ: نیناد کھنولکر (این ایکشن ہیرو)
بہترین پروڈکشن ڈیزائن: سبراتا چکربورتی اورامت رے کو گنگو بائی کٹھیاواری کیلئے دیا گیا۔
بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: بشوا دیپ دیپک چترجی (براہمسترا پارٹ ون)
فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: پریم چوپڑا