ویمن کرکٹر پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا

ویمن کرکٹر پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا


لندن: ویمن کرکٹر سارہ گلین پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا۔

انگلش خاتون کرکٹر سارہ گلین پر میک اپ کرکے کھیلنے کی وجہ سے اعتراض ہونے لگا، انھیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا بلکہ نامناسب کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اس پر اسپنر سارہ گلین نے کہا کہ کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ چہرے پر فاؤنڈیشن لگانے سے میری بولنگ متاثر ہوتی ہے۔

23 سالہ لیگ اسپنر کو میک اپ کرکے کرکٹ کھیلنے کے ساتھ جسامت کی وجہ سے بھی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں