احسن کو میرے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا پسند نہیں: منال خان

احسن کو میرے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا پسند نہیں: منال خان


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر احسن محسن اکرام کو ان کے ہاتھ کا بنا کھانا پسند نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں منال خان نے اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ عید شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے عید کی تیاریوں اور شادی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو میزبان کے ایک سوال کہ احسن محسن اکرام کے گھر کی کیا روایات اور قوانین ہیں کا جواب دیتے ہوئے احسن نے کہا کہ ہمارے گھر میں ایسی روایت نہیں کہ خواتین کھانا بنائیں۔

ابھی احسن محسن اکرام نے اپنا جواب مکمل نہیں کیا تھا کہ منال نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ یہ روایت نہیں ہے حقیقت یہ ہے کہ احسن کو میرے ہاتھ کا کھانا پسند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد پہلی بار کھانا بنایا تو احسن نے میرے بنائے ہوئے کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں