بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے منگنی ہوگئی شادی رواں برس اکتوبر میں ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے بھارتی اداکارہ اور سیاسی رہنما کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔
تاہم ان خبروں نے اُس وقت طول پکڑا جب اداکارہ کو ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر کے باہر منگنی کی انگھوٹی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں ہوگئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ منگی کی رسم خاندانی معاملہ تھا اور وہ دونوں خوش ہیں۔ اس سال اکتوبر کے آخر تک دونوں کی شادی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا بھی شرکت کرسکیں گی کیونکہ وہ رواں سال کے اختتام سے قبل جیو مامی فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے بھارت کا دوراہ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پرینیتی چوپڑا کی شادی ان کی بہن کے بھارت کے دورے کے موقع پر ہوگی۔