کیا آپ بلا ضرورت ٹانگیں ہلانے کے عادی ہیں؟ تو اس کی وجوہات جان لیں

کیا آپ بلا ضرورت ٹانگیں ہلانے کے عادی ہیں؟ تو اس کی وجوہات جان لیں


اکثر لوگ بلاضرورت غیر ارادی طور پر ٹانگیں ہلانے کے عادی ہوتے ہیں، چاہے وہ کسی ریسٹورنٹ میں کافی پینے کے لیے کرسی میں بیٹھے ہوں یا گھر میں ٹی وی دیکھنے کے لیے کسی صوفے پر بیٹھے ہوں۔

اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، کہا جاتا ہے کہ جب آپ غیر ضروری ٹانگوں میں حرکت پیدا کرتے ہیں تو آپ فکر مند ہیں، تناؤ یا پھر بوریت کا شکار ہیں۔

غیر ارادری طور پر ٹانگوں میں حرکت پیدا کرنا سائنسی اصطلاح میں اسے ’ٹریمر‘ (tremor) کہتے ہیں، یہ بظاہر سنگین بیماری تو نہیں ہے تاہم یہ ایسا عارضی عمل ہے جو کسی دباؤ کے سبب ہوتا ہے یا بعض اوقات بنا کسی وجہ کے ہم ٹانگیں ہلاتے ہیں۔

البتہ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق ٹانگیں ہلانے کی کئی علامات ہوسکتی ہیں۔

ریسٹلیس لیگز سینڈروم

غیر ضروری طور پر ٹانگیں ہلانے کی عادت میڈیکل سائنس میں دو طرح کی وجوہات کے باعث ہوسکتی ہیں، پہلی وجہ ریسٹلیس لیگز سینڈروم (Restless leg syndrome) اور دوسری وجہ ’ٹریمر‘ ہوسکتی ہیں۔

جب ٹانگوں کے علاوہ جسم کے دیگر حصے غیر ضروری حرکت کرنا شروع ہوجائیں تو اسے ٹریمر کہتے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ریسٹلیس لیگز سینڈروم میں انسان اپنی ٹانگوں پر مختلف اقسام کی حساسیت محسوس کرنے لگتا ہے جیسا کہ درد کا احساس، کسی چیز کے چلنے یا خارش کا احساس اور جلنے کی کیفیت قابل ذکر ہیں، یہ کیفیت عموماً رات کے وقت یا آرام کر وقت محسوس ہوتی ہے۔

کام پر توجہ مرکوز کرنے کے دوران

کام پر توجہ مرکوز کرنے کے دوران ٹانگیں ہلانا بھی وجوہات میں شامل ہے، کچھ لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، لکھتے ہوئے، پڑھتے ہوئے یا ٹی وی دیکھنے کے دوران ٹانگیں ہلاتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق جسم میں حرکت پیدا کرنا، کام میں توجہ کو بہتر بناسکتی ہے۔

تاہم سائنسدانوں کے مطابق یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ کچھ لوگ غیر ضروری ٹانگیں ہلانے کے عادی کیوں ہوتے ہیں۔

بوریت

ٹانگوں میں غیر ضروری حرکت پیدا کرنے کی ایک اور وجہ بوریت ہے، جسم میں حرکت پیدا کرنے سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔

جب انسان ماحول سے بیزاری کا شکار ہوتا ہے تو وہ اس کیفیت کو کچھ حد تک کم کرنے کے لیے غیر ارادی طور پر جسم میں حرکت پیدا کرتا ہے۔

اگرچہ ہلنا اور ٹانگوں کی حرکت دوسروں کے لیے پریشان کن ہو سکتی ہے، اسی لیے کچھ لوگ ٹانگوں کے بجائے ہاتھوں کی انگلیاں چٹخاتے ہیں۔

اس عادت سے چھٹکارا کیسے پایا جائے؟

اگر طویل دورانیے تک ایک ہی طریقے سے بیٹھے ہیں تو بیٹھنے کے طریقے کو بدل لیں یا کسی اور جگہ بیٹھ جائیں، طویل دورانیے تک ایک ہی جگہ بیٹھنے سے بھی ٹانگوں میں غیر ارادری طور پر حرکت پیدا ہوتی ہے۔

اگر آپ ٹانگوں کو ہلانے سے خود بھی پریشان ہیں تو آپ نئی سرگرمی اپنا سکتے ہیں، مثال کے طور پر پینٹنگ کریں، اسکول یا کالج کا اسائمنٹ مکمل کریں، اپنے پورے دن کا احول لکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٓآپ بوریت ختم کرنے کے لیے کوکنگ کرسکتے ہیں یا اگر آپ فارغ ہیں تو گھر کے چھوٹے موٹے کام بھی کرسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں