ٹک ٹاک پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا

ٹک ٹاک پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا


دنیا کی معروف ترین سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق شائقین اب ٹک ٹاک پر فلم کی کاسٹ کے ساتھ نئے دلچسپ طریقوں سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ زشکور فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم منی بیک گارنٹی پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔

ٹک ٹاک پر شائقین فلم سے متعلق مواد تلاش کرکے فلم کا ٹیزر، ٹریلر اور پردے کے پیچھے کے مناظر سے لطف انداز ہوسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے فلم کیلئے خصوصی لینڈنگ پیج جاری کیا جائے گا جس میں آفیشل ٹریلر اور ٹیزرز شامل ہوں گے جو فلم میں شامل اداکاروں کو اجاگر کریں گے۔

اس کے علاوہ شائقین کی آسانی کیلئے پیج پر قریب ترین سینما گھروں میں فلم دیکھنے کے اوقات بھی جاری ہوگے۔

ٹک ٹاک پاکستان کے ہیڈ آف کانٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ سیف مجاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’زشکو فلمز کے ساتھ ’منی بیک گارنٹی‘ کے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر کے طور پر شراکت قائم کرنے پر خوشی ہے، پاکستانی سنیما کی بہترین عکاسی کے لیے زشکو فلمز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کا ’منی بیک گارنٹی‘ کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر بننے پر بھی ہم پرجوش ہیں، یہ پلیٹ فارم شائقین کو فلم کے ساتھ نئے اور دلچسپ طریقوں سے جوڑ کر رکھے گا، فلم کے حوالے سے ہمیں شائقین کے ردعمل کا انتظار ہے’۔

’منی بیک گارنٹی‘ کے پروڈیوسر شایان فاروقی نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ساتھ بطور آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بننے پر ہم حد پرجوش ہیں، بحیثیت پروڈیوسر میں سمجھتا ہوں کہ تفریحی صنعت کے بدلتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ رہنا بے حد ضروری ہے۔

شایان فاروقی نے مزید کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے ہم عوام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے انتظار کررہے ہیں، شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم جدید مواد فراہم کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ یہ الحاق فلم کی رسائی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ٹک ٹاک تخلیقی اور تفریح کا گہوارہ بن گیا ہے، مجھے فینز کی جانب سے پلیٹ فارم پر ’منی بیک گارنٹی‘ سے متعلق مواد دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی کے اسکرین پلے اور ڈائریکشن اور زشکو فلمز بینر کے سایے تلے شایان خان کی پروڈیوس کردہ کامیڈی فلم میں ہالی وڈ کے میوزک کمپوزر ٹائلر ویسٹن، شانی ارشد اور بیان بینڈ کے اسفر حسین کی تخلیق کردہ موسیقی شامل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں