بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” کے سیٹ پر سلمان خان کی جانب سے کہے گئے بالکل ڈھکی ہوئی لڑکی کے قواعد پر عمل نہیں کرتیں۔
پنجابی اور ہندی ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی 30 سالہ شہناز کور گل نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی لڑکیوں پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شہناز گل “کسی کا بھائی کسی کی جان” سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔
شہناز کا کہنا تھا کہ وہ تو سلمان خان کے سیٹ پر ایسے کسی رولز پر عمل نہیں کرتی ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی رول ہے، بلکہ میں نے تو ٹریلر کے اجرا کے موقع پر خاصا شوخ لباس پہنا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شہناز کے ساتھ کام کرنے اور بالی ووڈ کیریئر شروع کرنے والی پلک تیواڑی نے کہا تھا کہ سلمان خان نے کہہ رکھا ہے کہ ان کے سیٹ پر لڑکیاں کھلے گلے کی شرٹس نہیں پہنیں گی۔