میرے شوہر سے بہتر مجھے کوئی دوست نہیں ملا، حنا بیات

میرے شوہر سے بہتر مجھے کوئی دوست نہیں ملا، حنا بیات


پاکستانی سینئر اداکارہ حنا بیات لائیو شو کے دوران اپنے مرحوم شوہر روجر بیات داؤد کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔

اداکارہ حنا بیات آج کل کئی ڈراموں میں والدہ اور ساس کا کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔

نجی ٹی وی شو کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران انہوں نے کینسر سے جنگ ہار کر خالقِ حقیقی سے جا ملنے والے اپنے شوہر کو اپنا بہترین دوست قرار دیا ہے۔

حنا بیات نے روجر بیات داؤد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ میرے بہترین دوست تھے، بہت اچھا بہت خوبصورت ساتھ تھا میرا میرے شوہر کے ساتھ، جب وہ بیمار تھے میں زیادہ سے زیادہ وقت اُن کے ساتھ گزارنا چاتی تھی اور وہ مجھے کہتے تھے کہ تم نے اپنی زندگی جینی ہےـ‘

حنا بیات نے بتایا کہ میرے شوہر نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، میرے پیشے سمیت ہر کام میں مدد کی۔

حنا بیات کا اپنے انٹرویو کے دوران ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کی جتنی زندگی لکھی ہے وہ آپ کو شکر ادا کرتے ہوئے جینی چاہیے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے تھے۔

اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں