سلمان خان کے سیٹ پر کوئی لڑکی کھلے گلے کا لباس پہن کر نہیں آسکتی، پلک تیواڑی

سلمان خان کے سیٹ پر کوئی لڑکی کھلے گلے کا لباس پہن کر نہیں آسکتی، پلک تیواڑی


بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ پلک تیواڑی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کا خواتین کے لباس کے حوالے سے ایک اصول ہے کہ ان کے سیٹ پر کوئی بھی خاتون گلے سے نیچے (نیک لائن) والی ڈیزائن کردہ شرٹس نہ پہنے بلکہ مکمل گلے تک ڈیزائن کردہ لباس پہن کر آئے۔ 

یاد رہے کہ پلک تیواڑی جو کہ بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی ہیں، جلد ہی اپنی ڈیبیو فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران پلک نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے پہلے تجربے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم تھی کہ کوئی بھی لڑکی سلمان خان کے سیٹ پر کھلے گلے کا لباس پہن کر نہیں آسکتی۔

انہوں نے یہ بات سختی سے کہہ رکھی تھی۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ لڑکیاں مناسب لباس میں سیٹ پر آئیں۔

پلک نے کہا کہ جب میں فلمساز مہیش منجریکر کی 2021 کی فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ‘ میں ان کی معاونت کے لیے سیٹ پر جانے گھر سے مکمل ڈھکے ہوئے لباس میں نکلنے لگی تو میری والدہ نے مجھے دیکھ کر پوچھا کہاں جارہی ہو؟ تو میں نے انہیں بتایا کہ سلمان سر کے سیٹ پر جارہی ہوں۔ اس پر وہ بہت خوش ہوئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں