سلمان خان کو فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے کونسے گانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا؟

سلمان خان کو فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے کونسے گانے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ممبئی میں ایک شاندار تقریب میں اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی جان‘ کا ٹریلر لانچ کیا۔

سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ اُنہیں اپنے مشہور گانے’نیوں لگدا‘ کو فلم کا حصّہ بنانے پر سب کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس گانے کے لیے ہر کوئی میرے خلاف تھا کہ 80 اور 90 کی دہائی کا ٹریک یہ اور اب شائقین کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’لیکن میں تھوڑا سا مغرور ہوگیا اور میں نے کہا کہ یہ مجھے پسند ہے، اور یہ فلم بھی میری ہے، اس لیے میں تو لازمی اس گانے کو فلم کا حصّہ بناؤں گا‘۔

سلمان خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اور ایسا نہیں ہے کہ اگر یہ گانا شائقین کو پسند نہیں آتا تو آپ میری اگلی فلم میں مداخلت کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسا کوئی موقع نہیں ملے گا تو براہ کرم پرسکون رہیں، بات یہ ہے کہ ڈائریکٹر مطمئن تھا، فلم کے ہیرو اور ہیروئن خوش تھے تو ہم نے اس گانے کو فلم میں استعمال کیا۔

’نیوں لگدا‘ کو پلک مچھل اور کمال خان نے گایا ہے اور اس کی موسیقی گلوکار و موسیقار ہمیش ریشمیا نے ترتیب دی ہے۔

فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی، جس میں سلمان خان کے علاوہ شہناز گل اور دگوبتی وینکتیش بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں