سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی آمیز کال، پولیس کو تاریخ بتادی گئی

سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی آمیز کال، پولیس کو تاریخ بتادی گئی


بھارتی معروف ہیرو سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی آمیز کالز کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار سلمان خان کے جان کے پیاسے مشہورِ زمانہ جرائم پیشہ ور گروپ لارنس بشنوئی نے سلو بھائی پر قاتلانہ حملے کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی پولیس، مین پولیس کنٹرول روم میں سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی، ممبئی پولیس کو دھمکی آمیز کال کرنے والے 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مئی کے مہینے کی 29 تاریخ کو معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گرفتار کرنے والے گینگ لارنس بشنوئی کی جانب سے اب سلمان خان کو رواں ماہ کی 30 تاریخ کو قتل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قاتلانہ ای میلز اور کالز موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے اپنی جان کی حفاظت کے لیے انتہائی قیمتی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔

لارنس بشنوئی سلمان خان کو کیوں قتل کرنا چاہتا ہے؟

گزشتہ ماہ لارنس بشنوئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میری زندگی کا واحد مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ سلمان خان اس کے مذہبی گرو جمبیشور کے مندر جا کر معافی مانگے اور اگر انہیں ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا ورنہ سیکیورٹی کے ہٹتے ہی سلمان خان کو قتل کر دوں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں