چین نے نئی تیار ہونے والی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مصنوعات کے حوالے سے نیا قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت ان مصنوعات کو ریلیز کرنے سے قبل ان کا سیکیورٹی جانچ کیا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب جاری بیان کے مطابق عوام آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل مصنوعات کی سروسز عوام کو فراہم کرنے سے قبل ان کا سیکیورٹی جائزہ لیا جائے گا اور اس کا اطلاق نیشنل انٹرنیٹ کے تمام انضباطی اداروں پر ہو گا۔
اس حوالے سے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے پیدا ہونے والے مواد میں سماجی اقدار جھلکنی چاہئیں اور اسے ریاست کے خاتمے کا حامل مواد نہیں ہونا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس میں دہشت گرد یا انتہا پسند پراپیگنڈے، نسلی منافرت یا کوئی بھی ایسا مواد نہ ہو جو معاشی اور سماجی نظام بھی خرابی کا باعث بنے۔
چین کی سائبر اسپیس انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئے قانونی مسودے پر عوام کی رائے لے رہے ہیں جو چین کے نئے سیاسی نظام میں قانون کی شکل اختیار کرنے والا ہے۔
یہ قانونی مسودے ایک ایسے موقع پر تیار کیے گئے ہیں جب علی باب، جے ڈی ڈاٹ کام، نیٹ ایز اور ٹک ٹاک جیسی کمپنیاں نے چیٹ جی پی ٹی کے اجرا کے بعد اسی کی طرز پر سروسز کی فراہمی کے لیے سافٹ ویئر بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلی میں تیزی سے ہونے والی ترقی نے اس کے استعمال کے حوالے سے شدید تحفظات لاحق کردیے ہیں جہاں غلط معلومات کے پھیلاؤ، معلومات کے غلط استعمال، تصاویر کے غلط استعمال کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ایسی گفتگو کرتے بھی سنا گیا جو انہوں نے کبھی کہی ہی نہیں تھیں۔
رواں سال جنوری میں چین نے نئی قوانین کا نفاذ کردیا تھا جس کے تحت ڈیپ فیک سروسز فراہم کرنے والے کاروباروں کو یوزر کی اصل شناخت حاصل کرنا ہو گی اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے مناسب طریقے سے ٹیگ کرنا ہو گا۔
چینی حکومت نے خبردار کیا تھا کہ ڈیپ فیک سروسز سے قومی سلامتی اور سماجی استحکام کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
چین میں چیٹ جی پی ٹی دستیاب نہیں لیکن لیکن چینی صارفین ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کی بدولت اس پابندی سے نجات حاصل کر کے مضمون نویسی اور امتحانات کی تیاری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
چین 2030 تک آرٹیفیشل انٹیلی کی دنیا پر حکمرانی کا ارادہ رکھتا ہے اور کنسلٹنسی گروپ یہ شعبہ اس وقت تک چین کی معیشت میں سالانہ 600ارب ڈالر کے اضافے کا سبب بنے گا۔
گزشتہ ہفتے چین کی سرج انجن کمپنی بیدو نے اپنے چی جی پی ٹی کی طرز کے سافٹ ویئر کا اجزا کیا تھا لیکن سرمایہ اس میں استعمال کی گئی زبان اور ریاضی کی مہارت سے متاثر نہ ہو سکے تھے جس کے سبب کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 10فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔