متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ’ای اینڈ لائف‘ نے اوبر اور اس کی ماتحت کمپنی کریم ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ ’سپر ایپ‘ میں 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
اوبر سروس کی طرف سے جارہ کردہ اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے کے ساتھ اماراتی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی ’ای اینڈ لائف‘ اوبر اور کریم کی سپر ایپ میں واحد اکثریتی اسٹیک ہولڈر ہوگی۔
کریم اور اوبر کی ’سپر ایپلی کیشن‘ مین صارفین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر کھانے پینے کی اشیا کی ڈیلیوری اور فنانشل سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
کریم کی سپر ایپلی کیشن میں متعدد سہولیات شامل ہیں جن میں خوراک، گروسری، ترسیلات اور تھرڈ پارٹی کے ذریعے لانڈری شامل ہیں۔
کریم، جو کہ اس وقت 10 ممالک میں موجود ہے،نے کہا کہ نئے فنڈز خطے کے دیگر ممالک میں بھی سروس بڑھانے پر خرچ کیے جائیں گے۔
کمپنی نے کہا کہ اسے ’ای اینڈ لائف‘ کے ساتھ اہم تعاون کی توقع اور اس کے بڑے پیمانے پر صارفین سے مستفید ہونے کی توقع ہے۔
کریم نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری سے مشرق وسطیٰ میں صارفین کو سروسز دینے والی پہلی ’ایوریتھنگ ایپ‘ بنانے کے لیے اپنے تعین کردہ وژن کی تکمیل کو تیز کرنے کا ارادہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سرمایہ کاری میں خوراک، گروسری دیگر سہولیات شامل ہوں گی جبکہ ایپلی کیشن میں مزید پارٹنرز شامل کرکے خطے میں ’کریم پلس سبسکرپشن پروگرام‘ شروع کرنے کا ارادہ بھی ہے۔
ای اینڈ لائف کے سی ای او خلیفہ الشمسی نے کہا کہ ان کی کمپنی کی موجودہ صلاحیتیں اور کریم کی سروسز ایک علاقائی سپر ایپ کی طرف ہمارے مشترکہ وژن کو تیز کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای اینڈ لائف، کریم اور اوبر کے درمیان شراکت داری سے ہم اس خطے میں پراڈکٹ کی جدت اور صارفین کے تجربے کے نئے معیار قائم کریں گے۔