مرد حضرات اپنی جلد کا خیال کیسے رکھیں؟

مرد حضرات اپنی جلد کا خیال کیسے رکھیں؟


دلکش اور خوبصورت نظر آنا کس کو نہیں پسند؟ مرد ہو یا خواتین جلد کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ دور حاضر میں بڑھتی ہوئی آلودگی ہماری جلد کو بری طرح متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے چہرے کی رنگت بھی متاثر ہوتی ہے

عام روٹین میں دفتر ، مارکیٹ اور گھر کے ایسے بہت سے کام ہوتے ہیں جن کے باعث مرد حضرات اپنی جلد کا خیال رکھنے میں لاپرواہی برتتے ہیں۔

پھر جب روزانہ کی بنیاد پر گھر دفتر یا کسی بھی سرگرمی کے لیے باہر جانا پڑتا ہے تو آلودہ ہوا اور دھول مٹی چہرے، ہاتھوں اور پیروں کی جلدکو متاثر کرتی ہے۔

مردوں اور عورتوں کی جلد میں کیا فرق ہے؟

عام طور پر مردوں کی جلد موٹی اور سخت ہوتی ہے، مرد کی جلد خواتین کی جلد سے تقریباً 20 فیصد موٹی ہوتی ہے۔

عورتوں کے مقابلے مردوں کی جلد میں زیادہ کولیجن ہوتا ہے۔

بہت سارے مرد اپنی جلد کو چہرے کے بالوں کے پیچھے چھپاتے ہیں، مردوں کی داڑھی ہونے کی وجہ سے جلد پر کیل مہاسوں اور داغ کے نشانات چھپ جاتے ہیں ۔

اس لیے مرد اپنی جلد کا خیال کیسے رکھیں، آئیے جانتے ہیں:

چہرے کی کلینزنگ کریں

خواتین کی طرح مردوں کے لئے بھی روزانہ کلینزنگ، ٹوننگ اور موسچرائیزنگ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے،

کلینزنگ جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کر کے اسے صاف کرتی ہے،جبکہ موسچرائیزر کا استعمال جلد کے پھٹنے ،خشک ہونے اور رنگت کے متاثر ہونے سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کوشش کریں کہ رات کو سونے سے قبل کلینزنگ کریں اور موسچرائیزنگ کریم لگائیں

سن اسکرین کا استعمال

مردوں کو چاہیے کہ وہ گھر سے باہر نکلنے سے پہلے ہاتھوں اور منہ پر سن اسکرین کا استعمال کریں،

یہ جلد کو سورج کی روشنی سے متاثر ہونے سے بچاتی ہے، سن اسکرین کو سندھوپ میں نکلنے سے 15 منٹ پہلے لگا لینا چاہیے سنتاکہ وہ آپ کی جلد میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔

سن برن جلد کے لیے نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ اس کا تعلق جلد کے کینسر سے بھی ہے، تاہم سن اسکرین سورج کی خطرناک شعاعوں کو جلد پر ہونے والے خطرناک اثرات سے دور رکھتی ہے۔

جلد کو اسکرب کریں

اسکرب مردہ خلیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے جلدی انفیکشن سے بچاتا ہے۔

اگر اسکرب استعمال نہ کیا جائے تو میل کی تہہ جلد کے مساموں میں جذب ہو کر دانے نکلنے کا سبب بنتی ہے۔

ہفتے میں ایک بار اسکرب کا استعمال ضرور کرنا چاہیے، یہ آپ کی مرجھائی ہوئی جلد کو ٹھیک کرنے اور جلد کو ہموار کرنے کے لئے بھی ضروری ہوتا ہے۔

داڑھی کا خیال رکھیں

بہت سے مردوں داڑھی رکھنا پسند کرتے ہیں، سمجھا جاتا ہے کہ داڑھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

لیکن اگر آپ داڑھی رکھ رہے ہوں تو اس کی صفائی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔

داڑھی رکھنے والے حضرات کو چاہیے کہ وہ اسے دھونے کے لئے شیمپو یا فیس واش استعمال کریں، اور دھونے کےبعد اس پر ہلکا ساخوشبو والا تیل لگا لیں، اس سے داڑھی صاف اور نرم و ملائم رہے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں