بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو اب تو ہر وقت منگنی اور شادی کے سوالوں کا سامنا رہنے لگا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بھی ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے اداکارہ سے منگنی کی افواہوں اور شادی سے متعلق سوالات پوچھے۔
رپورٹس کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر اداکارہ نے فوٹوگرافرز کا ہنستے ہوئے سامنا کیا اور اس دوران منگنی کی افواہوں سے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ میں لندن جارہی ہوں۔
اس دوران پرینیتی چوپڑا نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ ’لندن جارہی ہوں میں آپ کو بورڈنگ پاس دکھاتی ہوں‘۔
واضح رہے کہ ان دنوں پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان کی منگنی کی افواہیں بھارت بھر میں زیر گردش ہیں۔