پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق ایک متاثر کن مذہبی خاندان سے ہے۔
سعود قاسم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد مولانا ظفر قاسمی ریڈیو پاکستان کے لیے تلاوت کرنے والے پہلے پاکستانی قاری تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد ریڈیو پاکستان پر سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کرنے والے پہلے قاری تھے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میرے چچا قاری شاکر قاسمی بھی کافی مشہور اور پہلے پاکستانی قاری تھےجنہوں نے اقوام متحدہ اجلاس میں قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی۔