سلمان احمد نے میری دھن، مجھ سے بہتر انداز میں پیش کی ، بلال مقصود

سلمان احمد نے میری دھن، مجھ سے بہتر انداز میں پیش کی ، بلال مقصود


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف کمپوزر اور گلوکار بلال مقصود نے اسٹرنگز بینڈ کے ابتدائی دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے راک گٹارسٹ سلمان احمد کا ’پروسیسر‘ دیکھ کر ’راک مین‘ خریدا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے بلال مقصود نے ماضی کا ایک قصہ یاد کیا اور بتایا کہ  یہ 80 کی دہائی کا اختتام تھا یا 90 کی دہائی کا آغاز جس وقت ہماری پہلی البم ریکارڈ ہو رہی تھی، اس البم کی ریکارڈنگ کے لئے ہمیں فنڈز ملے تھے کہ ہم بیرون ملک سے موسیقی کے آلات خرید کر لے آئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے موسیقی کے آلات خرید کر لانے کے بعد ایک دن ہم ریکارڈنگ کررہے تھے میں ٹونز بنانے کی کوشش میں لگا ہوا تھا ، مجھے بہت زیادہ تجربہ نہیں تھا ، خیر کچھ بنا کر گانے ریکارڈ ہو رہے تھے۔

انہوں نے سلمان احمد سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے مزید بتایا کہ ساتھ والے اسٹوڈیو میں سلمان احمد بھی ریکارڈنگ کر رہے تھے، وہ ہمارے پاس آئے، یہ ہماری ان سے پہلی ملاقات تھی۔

انہوں نے راک مین لے کر کمال انداز میں بجانا شروع کیا۔ جو ٹون میں بجا رہا تھا ، اسی ٹون کو جب سلمان احمد نے پلے کیا تو وہ کوئی اور ساؤنڈ کررہی تھی، پھر انہوں نے ہمیں کچھ ٹونز بنا کر دیں، پھر وہ ٹونز ہم نے اپنی پہلی البم کے تقریباً 4 یا 5 گانوں میں استعمال کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں