انسانی جسم سے متعلق حیرت انگیز حقائق

انسانی جسم سے متعلق حیرت انگیز حقائق


انسانی جسم سے متعلق ویسے تو بےشمار حقائق ہیں جنہیں جان کر ہم حیرت زدہ رہ جائیں تاہم ان میں سے چند حقائق درجہ ذیل درج کیے جارہے ہیں جو شاید آپ کے علم میں نہ ہوں۔

1) جب ہم کسی چیز کو چھوتے ہیں تو یہ 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دماغ کو سگنل بھیجتا ہے۔

2) انسانی جسم میں 2.5 کھرب سرخ خلیات ہیں اور اس تعداد کو برقرار رکھنے کے لیے bone marrow (خلیات پیدا کرنے کی جگہ) ہر سیکنڈ میں ڈھائی لاکھ نئے خلیے بناتی ہے۔

3) چھینک 166 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور کھانسی 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوا پیدا کرتی ہے۔

4) ہمارا خون ایک دن میں تقریباً 60,000 میل فی گھنٹہ کا سفر طے کرتا ہے۔

5)  انسانی آنکھیں 1 کروڑ رنگین سطحوں میں فرق کر سکتی ہیں۔

6) اوسطاً خون کے سرخ خلیے کی شیلف لائف 120 دن ہوتی ہے۔

7) ہماری ناک ہمارا ذاتی ایئر کنڈیشن سسٹم ہے۔ یہ ٹھنڈی ہوا کو گرم اور گرم ہوا ہو ٹھنڈا کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ہوا میں موجود آلودگی کو بھی صاف کرتا ہے۔

8) ہمارے جسم میں تانبا، زنک، کوبالٹ، کیلشیم، میگنیز، فاسفیٹس، نکل اور سیلیکون موجود ہیں۔

9) ایک شخص اپنی زندگی میں تقریباً 20 کلوگرام سے زائد دھول سانس کے ذریعے اندر لیتا ہے۔

10) انسانی جلد پر موجود خردبین جاندار کی تعداد پوری دنیا کے انسانوں سے بھی زیادہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں