پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔
فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا نام ’فیروز خان‘ سے تبدیل کرکے’فیروز خان ابو سلطان‘ کرلیا ہے۔
اداکار نے اپنے بیٹے سلطان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےانسٹاگرام پر اچانک اپنا نام تبدیل کرکے اپنے 7.6 ملین فالوورز کو حیران کردیا۔
عرب میں کسی کو اس کے بچے کا نام استعمال کرکے مخاطب کرنے کا یہ ایک عام طریقہ ہے اور اداکار نے عرب کی اسی عام ثقافت کی پیروی کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کیا ہے۔
اداکار کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا سا ردِ عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔