جرمنی کے محققین نے ایک نئے کیمیکل کا نام ہالی ووڈ اسٹار کیانو ریوز کے نام پر رکھ دیا ہے۔
جرمنی کے لیبنز انسٹیٹیوٹ کے محققین نے گزشتہ دنوں ایک نئے کیمیکل کا نام ’کیانومائیسنز‘ رکھا ہے۔
محققین اس نئے کیمیکل میں فنگس کے لیے شدید مہلک ثابت ہونے والے تین قدرتی مرکبات کی شناخت کرنے کے بعد وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے کیمیکل کا نام اداکار کیانو ریوز کے نام پر رکھ دیا۔
کیمیکل کا نام کیانو ریوز کے نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اداکار اپنی ’جان وِک‘ اور ’دی میٹرکس‘ جیسی فلموں میں ولن کو بالکل اسی انداز میں قتل کرتے نظر آتے ہیں جیسے کہ یہ کیمیکل فنگس کو ختم کرتا ہے۔
کیانو ریوز کو اس کا علم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہوا۔
اُنہوں نےاپنی نئی فلم ’جان وِک 4‘ کی پروموشن کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر پوچھے گئے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔
اسی پروموشنل ایونٹ کے دوران اداکار کو اس بارے میں پتہ چلا تو وہ بہت حیران ہوئے۔
اُنہوں نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویسے محققین کو اس کیمیکل کا نام میرے کردار ’جان وِک‘ کے نام پر رکھنا چاہیئے تھا مگر یہ بھی میرے لیے اعزاز ہے، ان تمام سائنسدانوں کا بہت شکریہ۔
خیال رہے کہ جان وِک سیریز کی چوتھی انسٹالمنٹ ’جان وِک : چیپٹر 4‘ کی ریلیز کورونا وبا کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار رہی جوکہ اب 24 مارچ 2023ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔