ورون دھون کے مذاق نے پربھاس کو کنفیوز کردیا، کریتی سینن

ورون دھون کے مذاق نے پربھاس کو کنفیوز کردیا، کریتی سینن


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کا کہنا ہے ورون دھون کے مزاحیہ تبصرے نے پربھاس کو کنفیوز کردیا۔

کریتہ سینن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب ورون  دھون نے فلم’بھیڑیا‘ کے پروموشنل ایونٹ کے دوران میرے اور پربھاس کے بارے میں ایک مزاحیہ تبصرہ کیا جس کے بعد میری اور پربھاس کی منگنی افواہیں میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مجھے کافی برا محسوس ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ ایک بار پربھاس سے بات کرکے اُنہیں وضاحت دینی چاہیئے تو میں نے پربھاس کو کال کی اور اُنہیں ساری کہانی سنائی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب پربھاس نے میری پوری بات سن لی تو پوچھا کہ ورون نے ایسا کیوں کہا جس پر میں جواب دیا کہ مجھے نہیں پتہ بس وہ تھوڑا سا پاگل ہے کچھ بھی بول دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار ورون دھون نے پروموشنل ایونٹ پر یہ کہا تھا کہ’یہاں کریتی کا نام اس لیے نہیں ہے کیونکہ اس کا نام کسی کے دل میں ہے، ایک آدمی ہے جو ممبئی میں نہیں ہے وہ اس وقت دیپیکا پڈوکون کے ساتھ شوٹنگ کررہا ہے‘۔

جس کے بعد کریتی سینن نے ورون دھون کی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹری پر لکھا کہ’پروموشنل ایونٹ پر جو ہوا وہ ناہی پیار ہے اور نا ہی پبلیسٹی اسٹنٹ ہے بس ہمارا بھیڑیا ریئلٹی شو میں تھوڑا سا زیادہ جنگلی ہوگیا تھا اور اس کے اس مذاق سے میڈیا پر کچھ بے بنیاد افواہیں پھیل گئیں‘۔

واضح رہے کہ کریتی سینن اور پربھاس اوم راوت کی فلم ’آدی پوروش‘میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

اس فلم میں سیف علی خان، سنی سنگھ اور وتسل شیٹھ بھی اسکرین پر نظر آئیں گے اور یہ فلم 16جون 2023ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں