چینی اسمارٹ موبائل کمپنی نے شیاؤمی نے بہترین کیمرا کے حامل اپنے دو فونز کو عالمی سطح پر پیش کردیا، جنہیں ترتیب وار تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
شیاؤمی نے اپنے انٹرنیشنل ایونٹ میں شیاؤمی 13 اور شیاؤمی 13 پرو کو پیش کیا، جنہیں کمپنی کے اب تک کے بہترین کیمرا کے حامل موبائل فون قرار دیا جا رہا ہے۔
شیاؤمی 13
کمپنی نے اس فون 36۔6 انچ کی اسکرین اور اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا ہے۔
فون کو 2 جی بی ریم سے لے کر 6 جی بی ریم تک کے مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے اور اسی طرح اسے مختلف میموری اسٹوریج میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 10 اور تیسرا کیمرا 12 میگا پکسل کا دیا گیا ہے اور ان میں جدید سینسر اور ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ 50 وات کے فاسٹ چارجر اور 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے مختلف ممالک میں مختلف قیمتوں پر پیش کیا جائے گا۔
پاکستان میں اس کی قیمت 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔
شیاؤمی 13 پرو
کمپنی نے اپنے اس بہترین فون کو 73۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں بھی اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
اس فون کو اس کے کیمروں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کے بیک پر تینوں کیمرے ترتیب وار 50 میگا پکسل کے دیے ہیں، جن میں 4 کے سمیت 8 کے کی ویڈیو بنانے کی بھی صلاحیت ہے۔
اسی طرح اس فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے اور اسے 100 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کو بھی 4 جی بی سے لے کر 8 جی بی تک مختلف اسٹوریج اور میموریز کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے سے تین لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے اور قیمتوں کو ماڈیولز کے حساب سے رکھا گیا ہے۔
فونز کو اگرچہ فوری طور پر پیش کردیا گیا، تاہم انہین فروخت کے لیے آئندہ ہفتے سے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔