پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی تقریب سے ایک تعارفی ویڈیو، پاوری گرل دنانیر کی مشہور وائرل ویڈیو ’پاوری ہوری ہے‘ کے انداز میں شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر نواز نے پاوری گرل دنانیر کی نقل کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور اقرا اور یاسر حسین بھی موجود تھے۔
مختصر ویڈیو کلپ میں انہیں پاوری گرل دنانیر کے انداز میں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں یاسر نواز ہوں، یہ ندا یاسر ہیں، یہ یاسر حسین ہیں اور یہ اقراء عزیز ہیں۔‘
پھر اس ویڈیو میں اداکار یاسر حسین کا چٹکلہ جان ڈال دیتا ہے، یاسر حسین از راه تفنن کہتے ہیں کہ ’اور یہاں 92 کا ورلڈ کپ ہو رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر 1992 کے ورلڈکپ سے متعلق دیے گئے غلط جواب کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، جس پر یاسر حسین نے انہیں سی ایس ایس کا امتحان دینے کا مشورہ بھی دیا تھا۔