سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی بالی ووڈ میں انٹری

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی بالی ووڈ میں انٹری


بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بہت جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم علی خان جلد ہی کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’سر زمین‘ میں ایک فوجی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ اس فلم کے ہدایت کار اداکار بمن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی ہوں گے۔

ابراہیم علی خان کا ڈیبیو باقی کے اسٹار کڈز سے مختلف ہوگا کیونکہ فلم’سر زمین‘ میں کوئی ہیروئین نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم علی خان خود غیر روایتی انداز سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتے تھے جو ایک چیلنج ہے اور وہ اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس فلم میں اداکارہ کاجول اور ملیالم فلموں کے اسٹار  پرتھوی راج بھی جلوہ گر ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں