پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اداکارہ ماہرہ خان سے ناراض ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا کپڑوں کا برائنڈ لانچ کیا ہے، کلکیشن سفید کرتے اور قمیض سے متاثر ہوکرڈیزائین کی گئی ہے۔
ماہرہ خان نے نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنے نئے برائنڈ کا خوبصورت سفید کُرتا، کارڈ، خوشبو والی موم بتی اور چوڑیاں بھیجوایں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری تک جب ان کا بھیجا ہوا تحفہ پہنچا تو انہوں نے اس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا۔
ویڈیو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماہرہ خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تم مجھے فون نہیں کرتی میں تم سے ناراض ہوں۔
دوسری جانب پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ویڈیو شیئر کرنے پر بشریٰ انصاری کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہمیں ہیروز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ، ہمارے پاس لیونگ لیجنڈ موجود ہیں۔