کترینہ کیف نے ویلنٹائن نہیں’گیلنٹائن ڈے‘ منایا

کترینہ کیف نے ویلنٹائن نہیں’گیلنٹائن ڈے‘ منایا


14 فروری کو عالمی یوم محبت یعنی ’ویلنٹائن ڈے‘ منایا جاتا ہے، لیکن بالی ووڈ کی باربی ڈول نے اسے منفرد انداز میں مناتے ہوئے ’گیلنٹائن ڈے‘ کا نام دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کترینہ کیف کے میک اپ برانڈ ’کے بائی کترینہ‘ کے پیج پر مختلف ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں، جس میں اداکارہ کو اپنی سہیلیوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو کے کیپشن میں کترینہ نے لکھا کہ ’ بہترین دوست آپ کے تمام راز جانتے ہیں اور گیلنٹائنز اسے تحریر شکل دینے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

ویڈیو میں کترینہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ ’گیلنٹائن ڈے‘ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اس دوران کترینہ نے دوستوں کے ساتھ ایک کھیل بھی کھیلا، جس میں تینوں نے سوال کے جواب میں ایک چمچ کیک کھاتے ہوئے ساری بات بتا دی۔

تینوں نے ایک دوسرے سے سوال کیا کہ ’میں نے کبھی اپنے ساتھی کا فون چیک نہیں کیا؟‘ تاہم کترینہ نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایسا کیا ہے۔

کترینہ نے کہا کہ میں نے یہ سب نادانی میں کیا، لیکن اب میں سمجھدار ہو گئی ہوں، میں ایسا کبھی نہیں کروں گی۔ کوئی فون کھول کر میرے قریب رکھ بھی دے تو میں نہیں دیکھوں گی۔

دوران گفتگو کترینہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کہیں سے باہر نکلنے کے لیے چوٹ کا بہانہ بناتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2009 میں اپنی فلم ’نیویارک‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹانگ میں چوٹ لگنے کا بہانہ بنایا تھا۔

اسی دوران کبیر خان کی اہلیہ منی ماتھور نے بتایا کہ وہ ایسا بہانہ اس وقت کرتی ہیں جب انہیں سفر یا ایئرپورٹ پر زیادہ سامان نہیں رکھنا ہوتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں