راکھی ساونت کے پہلے شوہر اداکارہ کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

راکھی ساونت کے پہلے شوہر اداکارہ کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے


ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے پہلے شوہر ریتیش راج سنگھ نے عادل خان پر لگائے راکھی کے الزامات کو سچ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریتیش راج سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ راکھی اپنے دوسرے شوہر عادل خان درانی کے بارے میں سچ کہہ رہی ہیں راکھی کے ساتھ دھوکا ہوا ہے اور وہ حق پر ہیں لوگ ان کا یقین کریں۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں  راکھی کے پہلے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگی میں آنے والے مسائل سے واقف ہیں اور راکھی ان کے لیے اہمیت رکھتی ہیں۔

ریتیش نے ویڈیو بیان میں واضح کیا کہ ان کا راکھی سے دوبارہ تعلق بنانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ عادل سے جلتے  ہیں وہ بس راکھی کے معاملات سے واقف ہیں اور اداکارہ نے انہیں اپنے اور عادل کے درمیان ہونے والے تنازع سے آگاہ بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی کے پہلے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ راکھی کس طرح کے معاملات کا شکار ہیں اور اگر راکھی ان سے بات کریں تو ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

رتیش کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت ان کیلئے بہت اہم ہیں وہ راکھی کی عزت کرتے ہیں کیونکہ راکھی نے شادی کے بعد ان کا بہت خیال رکھا تھا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اپنے قریبی دوست عادل خان درانی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ راکھی نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ عادل نے انہیں دھوکا دیا ہے اور ان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by POP Diaries (@ipopdiaries

راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان پر الزامات عائد کئے ہیں کہ اس نے انہیں مالی نقصان پہنچایا ہے جبکہ کئی مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا اور دھوکا بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ را کھی ساونت نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی راکھی کی شکایت پر عادل کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں