سدھارتھ اور کیارا کا شادی میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کیلئے خصوصی پیغام

سدھارتھ اور کیارا کا شادی میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کیلئے خصوصی پیغام


بالی ووڈ انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے  تمام مہمانوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک کارڈ کی تصاویر گردش کررہی ہیں، اس کارڈ پر سدھا رتھ اور کیارا کی جانب سے اپنی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کے لیے ایک خصوصی پیغام لکھوایا گیا ہے۔

نوبیاہتا جوڑی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ’ہماری شادی کے دن کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ‘۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہماری زندگی میں ایسے شاندار خاندان اور دوست ہیں جوکہ کچھ بہت دور سے اور کچھ نزدیک سے سفر کرکے ہمارے ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آئے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’براہ کرم، ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر آج ہماری پہلی شام ہے، ہمارے ساتھ شامل ہوں اور اپنے لیے کچھ اچھی یادیں سمیٹیں‘۔

واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑے کی 2 استقبالیہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، ایک دہلی جبکہ دوسری بالی ووڈ کے فنکاروں کے لئے ممبئی میں ہوگی۔

یاد رہے کہ انہوں نے 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’شیرشاہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں