‎ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد


ہیوسٹن : رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ
نیپال میں بطور پاکستانی سفیر ترقی پانے والے ہیوسٹن کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی کے اعزاز میں پاکستانی
کمیونٹی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
ممتاز پاکستانی امریکی بزنس مین جاوید انور سعید شیخ اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں کی جانب منعقدہ تقریب میں قونصل جنرل ابرار ہاشمی کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

تقریب میں خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کی ایماء پر ابرار ہاشمی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کانگریس کی تعریفی سند اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

ہیوسٹن سے راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جیو نیوز کی خصوصی رپورٹ

نیپال میں بطور پاکستانی سفیر ترقی پانے والے ہیوسٹن کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ممتاز پاکستانی امریکی بزنس مین جاوید انور تھے

پروقار الوداعی تقریب کے میزبان جاوید انور اور سعید شیخ سمیت کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں بشمول مسرور جاوید خان ،سجاد برکی ،مراد آجانی ،نوید ظفر‘ عامر پپرانی،ہارون شیخ ،اشرف عباسی اور دیگر نے ابرار ہاشمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے بطور سفیر ان کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا
الوداعی تقریب میں بنگلہ دیش ،انڈونیشیا اور دیگر مسلمان ممالک نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی

اس موقع پر عمائدین کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ابرار ہاشمی کا کہنا تھا کہُ ہیوسٹن کی پاکستانی کمیونٹی وسائل سے مالا مال ایک سرگرم کمیونٹی ہے جو امریکہ میں متعدد شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہے
کلپ ابرار ہاشمی
الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی جاوید انور کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کیلے شاندار خدمات کی وجہ سے وہ ابرار ہاشمی کے مداح ہیں
جاوید انور کلپ

تقریب کے منتظمے ابرار ہاشمی کے تین سالہ دور میں ان کی قابل تحسین خدمات پر روشنی ڈالی
‏And paid tribute a video documentary.


اپنا تبصرہ لکھیں