’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان

’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان


کوئٹہ میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ میں افتخار احمد کے 6 چھکوں پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ سامنے آ گیا۔

شاداب خان نے ٹوئٹرپر افتخار احمد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے چھوٹے بھائی افتخار احمد نے وزیرکھیل  وہاب ریاض کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ منسڑ صاحب کو ایزی نہ لیں وہ باؤنس بیک کرسکتے ہیں۔شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے عوام کی محبت اور سپورٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلا گیا تھا جس میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے اوور کی تمام 6 بالز پر 6 چھکے مارے تھے۔ وہاب ریاض کو حال ہی میں پنجاب کا وزیر کھیل بنایا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں