شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے

شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے


 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک جمعے کو کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے۔

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں، انھوں نے کیریئر کو مزید طول دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے 41 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلوں گا۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم کا سب سے سینئیر کھلاڑی ہوں لیکن اسکے باوجود ’’فٹنس کسی 25 سالہ نوجوان سے کم نہیں‘‘ کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم ہوں، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کرکٹ سے تو پہلے ہی ریٹائر ہوگیا تھا مگر ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر نے ابھی تک 12 ہزار 280 رنز بنائے ہیں، ان میں 75 ففٹیز شامل ہیں، انھوں نے 382 چھکے لگائے جبکہ 162 وکٹیں بھی اپنے نام کیں


اپنا تبصرہ لکھیں