2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع

2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع


کیلیفورنیا: مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے 2024 میں فولڈ ایبل (طے ہوجانے والا) آئی پیڈ کا متعارف کروایا جانا متوقع ہے۔

ایپل تجزیہ کار مِنگ-چی کُو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروا دیا جائے گا

تجزیہ کار کا یہ ٹویٹ گزشتہ برس اکتوبر میں آنے والی ایک رپورٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایپل فولڈ ایبل آئی فون سے قبل فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروائے گا۔

لینووو اور سام سنگ سمیت دیگر کمپنیاں ایسے لیپ ٹاپ یا فون بنا رہے ہیں جن کے ڈسپلے فل سائز فولڈ ایبل ہیں۔ تاہم، ایپل نے ابھی تک او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا ایسا استعمال نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے محقق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فی الحال ایپل کے لیے یہ معقول نہیں ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون بنائے۔ ممکن ہے کمپنی اس رجحان سے گریز کرے گی اور پہلے فولڈ ایبل آئی پیڈ کے ذریعے یہ آزمائے گی۔

2021 میں مِنگ-چی کُو نے پیش گوئی کی تھی کہ ایپل 2024 میں فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروائے گا جبکہ اب ان کا کہنا ہے کہ آئی فون کے بجائے فولڈ ایبل آئی پیڈ لانچ کرایا جائے گا۔

دوسری جانب ایپل کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں