اتھیا شیٹی کا عروسی جوڑا تیار ہونے میں کتنا وقت لگا؟

اتھیا شیٹی کا عروسی جوڑا تیار ہونے میں کتنا وقت لگا؟


بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی کےعروسی جوڑے کے بارے میں دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نامور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کننانور لوکیش راہول المعروف کے ایل راہول 23 جنوری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

اتھیا شیٹی نے اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا جوکہ ڈیزائنر انامیکا کھنہ نے ڈیزائن کیا ہے۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

انامیکا کھنہ نے میڈیا کو بتایا کہ اُنہیں اتھیا شیٹی کی پسند کے مطابق چکنکری کا یہ گلابی لہنگا تیار کرنے میں بہت زیادہ وقت لگا۔

اُنہوں نے اداکارہ کے لیے تیار کیے گئے خصوصی شادی کے جوڑے کو ’محبت کی محنت‘ قرار دے دیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے اداکارہ کا شادی کا جوڑا تیار کرنے کے لیے سِلک اور سلک آرگنزا کا استعمال کیا ہے اور اس جوڑے کو تیار کرنے کے لیے تقریباً 10 ہزار گھنٹے لگے۔

اتھیا شیٹی اپنی شادی کی تقریب میں’محبت کی محنت‘ سے تیار کردہ یہ  جوڑا پہنے بالکل ہلکے سے میک اَپ کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں