فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر


وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

وفاقی کابینہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے فہد ہارون کو معاون خصوص تعینات کرتے ہوئے وزیر مملکت کی حیثیت دی گئی ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے رول 4(6) کے تحت فہدر ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔

فہد ہارون وزیراعلیٰ سندھ کے میڈیا ایڈوائز تعینات تھے اور اس سے قبل وہ وزیراعظم کے بھی فوکل پرسن تعنیات تھے۔

وزیراعظم نے ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

معاشی مشکلات سے دوچار حکومت کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا جہاں وزیر اعظم نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کرتے ہوئے ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کردیا جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کافی عرصہ پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ کفایت شعاری اقدامات کو اپنایا جائے گا اور کابینہ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی تاہم اس کے بعد بھی کابینہ میں متعدد ارکان کو شامل کیا گیا، اب وزیر اعظم نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا جس کا کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا-

معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا-

وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا، تاہم وز اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی-

اس وقت موجود حکومت میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزیر مملکت اور 4 مشیر ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2022 میں اقتدار میں آنے والی حکومت میں ابتدائی طور پر 37 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے کچھ عرصے میں اپنے معاون خصوص تعینات کیے تھے جن کی تعداد بڑھتی گئی۔

بعدازاں وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا اور اسی طرح یہ تعداد 77 پر پہنچ گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں