بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ششی کپور کے پوتے ذاہان کپور فلم فراز سے ڈیبیو دینے کے لئے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ’فراز‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں لیجنڈ اداکار ششی کپور کے پوتے اور کنال کپور کے بیٹے ذاہان کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فراز کی کہانی 2016 میں ڈھاکا کے ایک کیفے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر مبنی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلیر شیئر کرتے ہوئے ذاہان کپور نے لکھا کہ ’فراز کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا جس پر میں شکر گزار ہوں۔
فراز ایک ایسے لڑکے کی ان کہی کہانی ہے جو نفرت اور دہشت گردی کے خلاف انسانیت اور دوستی کے لئے کھڑا ہوا۔
یاد رہے کہ اس فلم کا موشن پوسٹر اگست 2021 میں جاری کیا گیا تھا، اس وقت کرینہ کپور نے اپنے کزن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی اور ان کی کامیابی کے لئے دعا گو تھیں۔