معروف بھارتی فلمساز ساجد خان ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 16 سے باہر ہوگئے۔
بگ باس سیزن 16 کی نئی قسط کے ٹریلر میں ساجد خان کے ریئلٹی شو سے باہر ہونے کا اعلان سن کر تمام کنٹیسٹنٹس آبدیدہ ہوتے نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب، ساجد خان کو بھی شو سے نکلتے ہوئے کافی جذباتی ہوتے ہوئے اور شو میں موجود اپنے تمام ساتھی کنٹیسٹنٹس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے اور شو کے دوران بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے بعد الوداع کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بگ باس کے سیزن 16 سے ساجد خان کے باہر ہونے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شو کے کنٹیسٹنٹ عبدوروزِک کے شو کے باہر ہونے کے بعد بھارتی فلمساز کا شو سے باہر ہونا لازمی تھا۔
کچھ صارفین اس بات پر بھی حیرت زدہ نظر آرہے ہیں کہ ساجد خان کو جتنے احترام کے ساتھ شو سے رخصت کیا گیا اس سے قبل کسی کنٹیسٹنٹ کے ساتھ اتنا اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔