عرفی جاوید کو پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا

عرفی جاوید کو پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا


سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے جانی جانے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید آخر کار مشکل میں پھنس گئی ہیں۔

عرفی جاوید کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رہنما چترا کشور واگ کی شکایت پر پولیس نے انکوائری کےلیے طلب کرلیا۔

بی جے پی کی خاتون رہنما نے عرفی کے خلاف دائر اپنی درخواست میں کہا کہ اداکارہ ممبئی کی سڑکوں پر غیرمناسب لباس پہن کر اپنے جسم کی نمائش کرتی پھرتی ہیں۔

چترا کشور واگ نے اپنی درخواست میں کہاکہ کوئی سوچ نہیں سکتا کہ آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی کو کوئی اس طرح پریشان کن انداز میں بھی استعمال کرسکتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ اگر عرفی اسی طرح سے رہنا چاہتی ہیں تو وہ چار دیواری کے اندر رہ کر یہ کام کریں۔

Advertisement

چترا کشور واگ کی درخواست میں یہ بھی تحریر تھا کہ عرفی کو شاید اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ وہ معاشرے میں بگاڑ اور اشتعال کا سبب بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عرفی کو ان کے بولڈ لُکس کی وجہ سے  مداحوں حتیٰ کہ سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں