تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف بھارتی اداکار سنیل ہولکر چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنیل ہولکر گزشتہ برس سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔
مرنے سے قبل اداکار نے اپنے دوست سے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ’گڈ بائے‘ کا میسج لکھوایا،انہوں نے اپنے دوست سے کہا کہ وہ اپنی تمام غلطیوں پر افسوس کا اظہار کرنے کے بعد ان کی طرف سے الوداعی نوٹ پوسٹ کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل نے سوگواران میں دو بچے ، بیوی اور والدین چھوڑیں ہیں۔