زندگی میں ہمیشہ ’الجھن‘ کا شکار رہا، سلمان خان

زندگی میں ہمیشہ ’الجھن‘ کا شکار رہا، سلمان خان


بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کسی تعریف کے محتاج نہیں، وہ اکثراپنی فلمی اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر اظہار کرتے ہیں۔

حال ہی میں  مقبول رئیلٹی شو بگ باس 16 کے سیٹ پر دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان نے اپنے بارے میں انکشافات کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

نامور میزبان سیمی گروال نے انسٹاگرام  پر بگ باس 16 کی قسط ویک اینڈ کا وار کا ایک پرومو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سلمان خان کا انٹرویو کر رہی ہیں۔

سیمی گریوال نے سلمان خان سے اس دوران اپنے منفرد انداز میں کئی سوالات کیے۔

سلمان خان سے گفتگو میں سیمی گریوال نے استفسار کیا کہ کیا وہ بھی بگ باس کے دو شرکاء ٹینا اور شارلن کی طرح ان حالات میں کنفوژن کا شکار ہوجاتے ہیں؟

اس پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے جواب دیا کہ یہ تو ان حالات میں ایسے ہوتے ہیں، میں تو روزمرہ کی زندگی میں الجھن کا شکار رہتا ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں