بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ سے متعلق حیران کن اہم انکشاف کردیا۔
حال ہی میں لائیو سیشن کے دوران اداکار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے لیے بنائے گئے سکس پیکس پر بھی بات کی۔
ایک صارف نے سیشن کے دوران شاہ رخ خان سے سوال کیاکہ“سرآپ نے کتنے دن میں باڈی بنائی ہے؟“۔
کنگ خان نے جواب دیا، ’’میرے خیال میں تقریباً 6 ماہ لگے “۔
دوسری جانب فلم پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو ’پٹھان‘ کے کردار میں لانے کیلئے تین ماہ تک اپنے بال بڑھانے پڑے۔
سکس پیکس پر بات کرتے ہوئے اس سے قبل انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا بہت سارا وقت بچوں کے ساتھ گزارا، میں جسمانی طور پر بہت فٹ ہوگیا ہوں۔
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں نے گھر کا کام کرنا شروع کردیا تھا کیوں کہ کرنے کو کچھ نہیں تھا، ہم سب کووڈ کے دوران گھروں میں قید تھے لہٰذا میں نے جم جانا شروع کیا اور گھر کا کام کرنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ ان دنوں اپنی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔