بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس میں کن ’بالی ووڈ اسٹارز‘ کو لانے کے خواہشمند ہیں، بالآخر نام بتا ہی دئیے۔
حال ہی میں مقبول رئیلٹی شو بگ باس 16 کے سیٹ پر دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان نے اپنے بارے میں انکشافات کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
نامور میزبان سیمی گروال نے انسٹاگرام پر بگ باس 16 کی قسط ویک اینڈ کا وار کا ایک پرومو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سلمان خان کا انٹرویو کر رہی ہیں۔
سیمی گریوال نے سلمان خان سے اس دوران اپنے منفرد انداز میں کئی سوالات کیے۔
سلمان خان سے گفتگو میں سیمی گریوال نے استفسار کیا کہ وہ کن بالی ووڈ اسٹارز کو بگ باس میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
تو دبنگ اسٹار نے جواب دیاکہ وہ کترینہ کیف سمیت دو مزید بالی ووڈ اداکار دوستوں کو بگ باس میں لینا چاہتے ہیںسلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ بگ باس میں اپنے ساتھ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور سنجے دت کو لانا چاہتے ہیں۔