ہالی ووڈ کے معروف ادکار جیرارڈ بٹلر نے خوشگوار انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں بھارتی رقص سکھایا تھا۔
بھارتی میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے بٹلر نے کہا کہ شاہ رخ خان کے گھر پر رات کو پارٹی تھی جہاں انہوں نے مجھے سکھایا کہ بھارتی گانے پر رقص کیسے کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلم ڈاگ ملینیئر ریلیز ہونے والی تھی تو پریانکا چوپڑا نے میری ملاقات فلم میں کام کرنے والے بچوں سے کروائی۔
جیرارڈ بٹلر کی نئی ایکشن فلم ‘Plane’ گزشتہ روز ہی ریلیز ہوئی ہے۔