پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ورسٹائل سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ انٹرویو میں ’اسٹیبلشمنٹ‘ کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی رشتے کو بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیگم کو اسٹیبلشمنٹ مانتے ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔
میزبان نے دریافت کیا کہ ’کیا شروع سے معملات ایسے ہی تھے؟‘
جس پر سینئر اداکار نے بتایا کہ نہیں ابتداء میں کافی لڑائی جھگڑے ہوتے تھے، کئی کئی دن تک کوئی بات نہیں ہوتی تھی لیکن پھر اس بات کا احساس ہوا کہ وہ کتنی بڑی غلطی کر رہے ہیں۔
غلطی کا احساس ہونے کے بعد اب ایسا نہیں ہے، اب اگر کبھی محسوس ہو کہ کسی بات پر جھگڑا ہو سکتا ہے تو ہم دونوں کی یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ موضوع تبدیل کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پیغامات شیئر کر کے مداحوں کے دل جیتتے رہتے ہیں۔