غنیٰ علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

غنیٰ علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش


پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ شام غنیٰ علی نے اپنے نوزائیدہ بیٹے اور شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو دی۔

غنیٰ علی نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے طویل جذباتی اور محبت بھرا کیپشن لکھا، جس میں انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے ساتھ اس کے نام ’محمد علی جاہ عمیر ‘ کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہماری فیملی میں آج ایک بیٹے کی آمد ہوئی ہے، فائجہ (بیٹی) کا بھائی آگیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اپنے بیٹے محمد علی جاہ عمیر کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اب ہمارے گھر میں دو بچے ہیں اور یہ بیٹا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، ہم نے ساتویں مہینے کے حمل کے ساتھ عمرہ ادا کیا، جو میری زندگی کا یاد گار وقت ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مجھ میں اتنی ہمت کہاں سے آئی، اللہ کا شکر ہے اور اس کے بعد میرے شوہر کا ۔ میرے دونوں بچے خوش نصیب ہیں کہ انہیں ایک ایسا باپ ملا ہے جو ہر مشکل میں ان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہے، جو اپنی ضروریات کو پورا کرنے سے پہلے ہمیشہ دوسروں کا سوچتا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ ان کے دونوں بچے اپنے والد جیسے ہی بننے اور ہمیشہ مشکل وقت میں ایسے ہی میسر رہے جیسے ان کے والد ان کے لئے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے ان تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کی اور کہا کہ الحمدللہ آج میری فیملی مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ غنیٰ علی کے یہاں اس سے قبل ایک بیٹی فائجہ ہے، جس کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ غنیٰ علی اب تک پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنیٰ علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں