https://youtu.be/uxMIvAOdd4o
امیر مکھانی کی خوشدامن اور نازلین مکھانی کی والدہ نور بانو ڈیلس میں انتقال کر گئیں۔
ساوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر، اور مسلم ڈیموکریٹک کاکس ٹیکساس کے سابقصدر امیر مکھانی کی خوشدامن اور معروف انشورنس بزنس کی سی ای او نازلینمکھانی کی والدہ نوربانو مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ انکی عمر تقریبنا پچاسیسال تھی ،آج انکی نماز جنازہ ٹرائی سٹی جماعت خانہ واقع گریپ وائین ٹیکساس میںادا کی گئی جسمیں اسماعیلی برداری کے رہنما پاکستان سوسائیٹی کے سابق صدر اوربورڈ آف ٹرسٹی کے رکن برکت بسریا، اسماعیلی برداری سے تعلق رکھنے والے افرادسمیت انکے دوستوں عزیزوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کا تعلق کراچی سےتھا اور وہ عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم تھیں۔انکی پانچ بٹیاں اور ایک بیٹا ہیںجسمیں ایک بیٹی کا گذشتہ سال انتقال ہوگیا تھا۔ انکے انتقال پر پاکستانی کمیونٹیاور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں جسمیں سید فیاض حسن۔ آفتاب صدیقی، راجہ زاہدخانزادہ، کشمیری رہنما مظفر صدیقی ساؤتھ ایشا بورڈ کے اراکین، ڈاکٹر قیصرعباس،جاگو ٹائمز گروپ آف پبلیکیشن کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہد خانزادہ، جاگو ٹائمزگروپ آف پبلیکیشن کی صدر ڈاکٹر نسرین خانزادہ،، ریاست ٹیکساس اسمبلی کے اراکینٹیری میزا، سلمان بھوجانی۔ انٹرٹنٹمنٹ بزنس کے ریحان صدیقی، محمد عباس، اے زیقاسمی۔ منہاج بشیر پاکستان سوسائیٹی کے صدر عابد ملک، معروف عالم دین علامہبابر رحمانی۔ ڈیلس پیس سینٹر کے رہنما حادی جواد۔ اور ڈیلس کے کئی اہم رہنماؤننے امیر مکھانی اور انکی اہلیہ نازلین مکھانی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہسے دعا کی ہے کہ اللہ مرحومہ کی معفرت کرے۔