انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ یوٹیوب ٹرینڈنگ ویڈیوز میں سرِ فہرست

انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ یوٹیوب ٹرینڈنگ ویڈیوز میں سرِ فہرست


انٹرٹینمنٹ کا نیا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی پہلی دونوں اقساط یوٹیوب پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

اس ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف 5 دنوں میں 11 ملین ویوز اور دوسری قسط کو  صرف 4 دنوں میں 8 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

فوٹو، یوٹیوب
فوٹو، یوٹیوب 

اس سیریل کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (OST) کو بھی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس وقت یوٹیوب کی میوزِک کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

یہاں تک کہ اس او ایس ٹی نے فلم’پٹھان‘ کے گانے’جھومے جو پٹھان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فوٹو، یوٹیوب
فوٹو، یوٹیوب

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے سراج الحق کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں