بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی آنے والی نئی فلم ’اینیمل‘ سے پہلی جھلک اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
سال نو کے موقع پر رنبیر کپور کی فلم اینیمل میں ادا کئے جانے والے اُن کے کردار کی بھی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے، اس میں ان کا مختلف انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی کی جانب سے شیئر کئے گئے پوسٹر میں رنبیر کپور کو سفید شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ، لیکن ان کی دائیں کندھے اور چہرے پر زخم کا نشان اور خون بہہ رہا ہے جس سے ان کی شرٹ کا رنگ تبدیل ہوگیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بغل میں کلہاڑی بھی موجود ہے اور وہ سگریٹ جلا رہے ہیں۔
رنبیر کپور کے ساتھ فلم میں رشمیکا مندانہ ہیروئن کا کردار ادا کریں گی جبکہ اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے مداحوں کی جانب سے ان کے دبنگ انداز کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم 11اگست 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔